in ,

An Insight Into Objective Chemistry-11

کتاب کا تعارف:

یہ کتاب کن کے لیے فائدہ مند ہے؟

             “An Insight Into Objective Chemistry-11”
آل پنجاب & آزاد جموں اینڈ کشمیر بورڈز کے ایف ایس سی فرسٹ ایئر کے سلیبس کو مدنظر رکھ کر تحریر کی گئی ہے۔
یہ کتاب ایف ایس سی بورڈ امتحانات، اے لیول، MDCAT, ECAT اور دیگر ہر قسم کے انٹری ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مفید ہے۔ یہ بورڈ پیپرز کے تقریباً 72 فیصد یعنی مختصر سوالات (Short Questions) اور کثیر الانتخابی سوالات (MCQs) کا مکمل حل پیش کرتی ہے اور باقی 28 فیصد یعنی (Long Questions) کے متعلق جزوی معاونت فراہم کرتی ہے۔

کتاب کے اندر کیا کچھ ہے؟

یہ کتاب پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈز کے چیپٹرز کی ترکیب پر ترتیب دی گئی ہے، اور گیارہ ابواب پر مشتمل ہے۔ ہر باب تین بڑے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر حصے کی تفصیل درج ذیل ہے:

1) مختصر سوالات یعنی Short Questions

ہر باب کا پہلا حصہ مختصر سوالات اور ان کے جوابات پر مشتمل ہے۔ یہ سوالات آرٹیکل وائز ترتیب دیے گئے ہیں۔ ایک آرٹیکل یا ٹاپک کے تحت جتنے بھی ممکنہ اہم سوالات بن سکتے ہیں اس حصے میں شامل کر دیے گئے ہیں۔ ان میں ٹیکسٹ بک آرٹیکلز سے اخذ کردہ اور ایکسر سائز سے لیے گئے دونوں اقسام کے سوالات شامل ہیں۔ جو سوالات سابقہ بورڈ پیپرز میں آ چکے ہیں ان کے آگے متعلقہ بورڈز کے نام اور سال دونوں ذکر کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سوالات جو مصنف کے نزدیک انتہائی اہم ہیں ان کے نمبرز کو ڈارک بیک گراؤنڈ دے دیا گیا ہے، تاکہ جو طالب علم جو منتخب تیاری یعنی سلیکٹو سٹڈی کرنا چاہے فقط انہی سوالات کو تیار کرکے اپنا مقصد حاصل کر سکتا ہے۔ اس سیکشن کے حوالے سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں سوالوں کا انتخاب اس طور کیا گیا ہے کہ جو بھی طالب علم ان کو مکمل طور پر تیار کر لے، نہ صرف اس کے مفصل سوالات تیار ہوجاتے ہیں بلکہ اسے ایکسرسائز کے سوالات الگ سے تیار کرنے کی بھی ضرورت نہیں رہتی۔

2) مفصل سوالات یعنی Long Questions

ہر باب میں Short Questions کے بعد Important Long Questions کا سیکشن شروع ہوتا ہے۔ اس حصہ میں گزشتہ پانچ سالہ بورڈ پیپرز (2018 – 2014) میں آنے والے تمام سوالات ترتیب سے لکھ دیے گئے ہیں۔ ہر سوال کے آگے متعلقہ بورڈز کے نام اور ان کے سال بھی ذکر دیے گئے ہیں۔ یہ حصہ طالب علموں کے لیے ایک گیس پیپر کا کام کرتا ہے۔ طالب علم اس حصے میں موجود اہم سوالات کے جوابات ٹیکسٹ بک سے تیار کرکے بورڈ پیپرز کو 100 فیصد حل کرنے کی صلاحیت پیدا کرسکتے ہیں۔

3) کثیر الانتخابی سوالات یعنی Multiple Choice Questions

مفصل سوالات کے بعد اس باب کا MCQs Section شروع ہوجاتا ہے۔ یہ حصہ تین ذیلی حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے:

A: Textbook Exercise

اس حصہ میں ٹیکسٹ بک ایکسرسائز میں موجود MCQs شامل ہیں۔ سابقہ بورڈ پیپرز میں آنے والے سوالات کے آگے متعلقہ بورڈز کے نام اور سال دے دیے گئے ہیں۔

B: Previous Boards Essentials

اس حصہ میں سابقہ بورڈ پیپرز میں آنے والے ایسے سوالات شامل ہیں جو ٹیکسٹ بک ایکسرسائز میں موجود نہیں۔ یہاں بھی ہر سوال کے آگے متعلقہ بورڈز اور ان کے سال بیان کردیے گئے ہیں۔

C: Textbook Conceptuals:

یہ کثیر الانتخابی سوالات کا سب سے بڑا حصہ ہے اور ان طالب علموں کے لیے خاص طور پر اہم ہے جو conceptual سٹڈی کرنا چاہتے اور MDCAT, ECAT یا دیگر کسی بھی قسم کے داخلہ ٹیسٹ کی بھرپور تیاری کے خواہاں ہیں۔ بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ یہ حصہ آپ کو انٹری ٹیسٹ کی علیحدہ سے تیاری سے بے نیاز کردیتا ہے۔ کسی بھی ٹاپک کو گہرائی میں سمجھنے کے لیے یہ حصہ بہت اہم ہے۔ یہاں Informatory & Conceptuals ہر دو طرح کے سوالات موجود ہیں، اور ترتیب حسب سابق ٹاپک وائز ہے۔

تینوں قسموں کے MCQs کے جوابات Solution Key کی صورت میں باب کے آخر میں دے دی گئی ہے۔ ان جوابات کی وضاحت فیس بک پیج، ویبسائٹ اور اینڈروئیڈ ایپلیکیشنز کی صورت میں مہیا کردی جائے گی۔

 4) حسابی سوالات یا Numericals

کتاب کے دوسرے ایڈیشن کے آخر میں تقریباً چھبیس 26 صفحات کا اضافہ کیا گیا ہیں جس میں اہم ابواب یعنی 1,3,8,9 کی ایکسر سائزز میں موجود تمام Numericals کا حل دے دیا گیا ہے۔ بورڈ پیپرز میں فقط انہی چار چیپٹرز کے Numericals سے دو سوالات آتے ہیں جو کہ Examples یا Exercise دونوں میں سے ہو سکتے ہیں۔ اس حصے کے اضافے سے حسابی سوالات کے حوالے سے طالب علموں کی پریشانی کا تدارک ہوگیا ہے۔

کتاب کیسے دستیاب ہوسکتی ہے؟

یہ کتاب دو فارمیٹس میں دستیاب ہے:

1) سافٹ بک: اس کتاب کی سافٹ کاپی ۔۔۔۔۔۔ کے نام سے گوگل پلے سٹور پر اینڈروئیڈ ایپلیکیشنز کی شکل میں دستیاب ہے۔ یہ مکمل طور پر ایڈ فری ایپ ہے، اور اس میں اوپر بیان کیے گئے اکثر فیچرز موجود ہیں۔ البتہ Short Questions اور کثیر الانتخابی سوالات یعنی MCQs کا تیسرا سب سیکشن یعنی Textbook Conceptual فقط دو ابواب یعنی 1 اور 2 کے دیے ہوئے ہیں۔ جبکہ ہارڈ بک میں یہ بھی دستیاب ہیں۔

Objective chemistry 11

2) An Insight Into Objective Chemistry-11

بک کی شکل میں ہارڈ فارم میں بھی دستیاب ہے اور اس میں وہ تمام فیچرز شامل ہیں جو اوپر بیان کیے گئے ہیں اور سافٹ فارم میں موجود نہیں۔

کتاب کا سائز 8.5“ × 10.5“ ہے جو کہ فل سائز کہلاتا ہے۔

کتاب اعلیٰ کوالٹی کے 63 گرام والے وائٹ پیپر پر چھاپی گئی ہے۔ مشینی بائنڈنگ اور ہیٹ پریسڈ لیمینیٹڈ ٹائٹل نے اسے بہت دیدہ زیب بنادیا ہے۔

کتاب کے مصنفین: یہ کتاب سر اعجاز عباسی اور ان کے معاونین کی محنت کا نتیجہ ہے۔ اس کی تحریر، کمپوزنگ، ڈیزائنگ، پروف ریڈنگ، کونسلنگ، پرنٹنگ اور پبلشنگ میں الفوز ایجو کیشنز کی ایک پوری ٹیم آف پروفیشنلز شامل رہی ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے:

کتاب کی قیمت: کتاب کی موجودہ قیمت /460 .Rs جو کہ مواد اور کوالٹی کے اعتبار سے نہایت مناسب ہے۔ یہ کتاب پنجاب بھر میں مختلف بک سٹورز پر دستیاب ہے جن کے نام آخر میں دے دیے گئے ہیں۔ جو طالب علم یا اشخاص براہ راست ادارے سے کتاب منگوانا چاہتے ہیں وہ جاز کیش کے ذریعے قیمت ادا کرکے بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک کتاب منگوا سکتے ہیں۔

ایک سے تین کتابیں منگوانے پر قیمت: 460 × 3 = 1380

(ڈاک خرچ بذمہ ادارہ برائے اربن ایریاز)

تین سے زائد کتب منگوانے پر قیمت میں 10 فیصد رعایت اور ڈاک خرچ بذمہ ادارہ برائے اربن ایریاز۔

بک سٹورز اور تعلیمی اداروں کے لیے خصوصی رعایت۔

رابطہ نمبر و جاز کیش نمبر:03056275237 شوکت جاوید

سیل پوائنٹس

  1.    مدینہ بک ڈپو  غلہ منڈی روڈ پاکپتن
  2. لاہور بک ڈپو  غلہ منڈی روڈ پاکپتن

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دس سیکنڈز