in ,

LoveLove OMGOMG

1.1.1: Evidence of Atom ایٹم کا ثبوت

کیا ایٹم کو دیکھنا ممکن ہے؟ 

ایٹم کا تصور تقریباً اڑھائی ہزار سال پرانا ہے۔ لیکن سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس کا کوئی مشاہداتی ثبوت بھی موجود ہے، یا یہ صرف تخیل اور تصورات میں ہی پایا جاتا ہے۔ بظاہر ایٹم اتنا چھوٹا ہے کہ انسانی آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں۔ اسے کسی بھی قسم کی بصری خوردبین یعنی Optical Microscope میں بھی نہیں دیکھا جاسکتا کیونکہ اس طرح کی تمام خوردبینیں کسی چیز کو دیکھنے کے لیے مرئی روشنی کا میڈیم استعمال کرتی ہیں۔ طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ پہلے روشنی کو اس جسم پر ڈالا جاتا ہے یا پھر اس میں سے گزارا جاتا ہے۔ پھر اس روشنی کو عدسوں میں سے گزار کر اس جسم کی بڑی تصویر یا خاکہ حاصل کرلیا جاتا ہے۔لیکن ان خوردبینوں کی ایک حد ہے۔ ان میں فقط انہی اجسام یا اشیاء کو دیکھا جاسکتا ہے جن کا سائز 500 نینو میٹر تک ہو۔ یہ اس وجہ سے کہ ان خوردبینوں میں استعمال ہونے والی روشنی کی لہروں کا طول موج تقریباً 400 نینو میٹر سے لیکر 750 نینو میٹر کے درمیان ہوتا ہے۔ اگر دیکھی جانے والی چیز کا سائز 500 نینو میٹر سے کم ہوگا تو روشنی کی امواج اس سے ٹکرا نہیں پائیں گی، اور اس طرح اس چیز کا دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

ایٹم کا سائز تقریباً 2۔0 نینو میٹر یا اس کی کسی حاصلِ ضرب مقدار میں ہوتا ہے، لہذا اس کو دیکھنے کے لیے ایسا میڈیم درکار ہے جس کا اپنا سائزایٹم سے بھی کم ہو ،اور یہ میڈیم ہےالیکٹرونز۔ الیکٹرونز ایٹم سے ہزاروں گنا چھوٹے ہونے کی بنا پر اس سے ٹکرا کر منعکس بھی ہوسکتے ہیں، اور اس میں سے گزر بھی جاتے ہیں۔ یہ سب کچھ الیکٹرون مائکروسکوپ کی مدد سے کیا جاتا ہےجس میں الیکٹرونی شعاعوں کا ستعمال کرتے ہوئے کسی بھی چیز کا ہزاروں گنا بڑا عکس حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ذیل میں الیکٹرون مائکروسکوپ کی مدد سے لیے گئے گریفائٹ میں کاربن ایٹمز کے عکس دکھائے گئے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بھی یہ دعویٰ کر سکتے ہیں کہ بھلے ایٹم کو دریافت کرنے والوں نے اسے نہ دیکھ رکھا ہو لیکن ہم نے ایٹم ضرور دیکھا ہے۔

ایکس ریز کی مدد سے حاصل ہونے والی تازہ ترین معلومات کے مطابق مختلف ایٹمز کی جسامت 0.2 نینو میٹر کے درجے میں اور ان کی کمیت 27-^10 کلوگرام سے لیکر 25-^10 کلوگرام کے درمیان ہوتی ہے۔ایٹمز کی انتہائی چھوٹی کمیت کو بیان کرنے کے لیے ایک نئی اکائی بھی وضع کی گئی ہے جس کو ‘اٹامک ماس یونٹ’ یا ‘ایٹمی کمیتی اکائی’ کیا جاتا ہے۔ اسے amu بھی لکھا جاتا ہے جبکہ ایک amu برابر ہوتی ہے تقریباً 27-^10 * 1.661 کلو گرام کے۔ ایٹم کے انتہائی چھوٹے سائز کا اندازہ آپ اس سے بھی لگا سکتے ہیں کہ پین سے لگائے گئے ایک فل سٹاپ کے اندر تقریباً 2 ملین ایٹم پائے جاتے ہیں۔

 Practice Short Questions

1: Why can’t atoms be seen in optical microscopes?

2: How can atoms be seen?

3: What is amu?

Practice MCQs

 

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Bond Making & Breaking__ First Ever View

1.1.2: Molecule