in , ,

کائنات پہلے بنی یا قوانین فطرت؟ تین ممکنہ جوابات۔

کائنات پہلے بنی یا قوانین فطرت؟ تین ممکنہ جوابات۔
(اعجاز عباسی)

پہلا امکان، کائنات پہلے وجود میں آئی اور پھر قوانین فطرت۔ اس صورت میں ماننا پڑے گا کہ مادہ قوانین فطرت کے بغیر موجود ہوسکتا ہے اور یہ ان قوانین کا پابند نہیں۔ یہ امر خلاف واقعہ ہے اور اس کا کوئی ثبوت موجود نہیں، لہذا محال ہے۔

دوسرا امکان، قوانین فطرت پہلے اور مادی کائنات بعد میں ان قوانین کے تحت وجود میں آئی۔ تو اس صورت میں سوال اٹھے گا کہ جب نہ مادہ، نہ زماں، نہ مکاں تو پھر یہ قوانین فطرت موجود کہاں تھے اور کیا کر رہے تھے؟ کیا کائنات اور زمان و مکاں کے بغیر ان کا وجود ممکن ہے؟ اگر نہیں، تو پھر یہ امر بھی محال۔

تیسرا امکان، کائنات اور قوانین فطرت اکٹھے وجود میں آئے، یعنی دونوں بیک وقت پیدا ہوئے۔ اس کا لازمی نتیجہ، دونوں حادث ہوئے۔ اور حادث اپنے وجود کے لیے کسی علت کا محتاج ہوتا جو قدیم ہو یعنی ازل سے موجود ہو اور واجب الوجود بھی، یعنی اس کا وجود کسی دوسرے کا محتاج نہ ہو۔ آپ اس سلسلے کو پیچھے کی جانب جتنا مرضی دراز کرلیں، آپ ہمیشہ ایک قدیم اور واجب الوجود ذات یا ہستی تک ہی پہنچیں گے۔ اور وہ وجود، وہ ہستی خدا ہے، جو اس کائنات کا بھی خالق ہے اور اس کائنات میں جاری و ساری قوانین فطرت کا بھی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مصری ممی۔۔۔تین ہزار سال بعد دوبارہ بول اٹھی؟

ہم جمائی کیوں لیتے ہیں؟